بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تین سال کے ملٹی پل ویزے،سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان اور سعودی عرب ٹیم کی صورت میں کام کرنے پر یقین رکھتا ہے اورہم کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویز دینے پر غور کر رہے ہیں۔عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک کے عمل میں بہتری لائی جائے گی اور 4 دسمبر سے بائیس بائیومیٹرک سہولیات سنٹر فعال ہو جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سعودی سفیر نواف سعید احمد نے کہاکہ پاکستان مسلمان برادر ملک ہے جسے انتہائی قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے سوچتے اور تعاون کرتے ہیں، پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات دینے کے لئے تیار ہیں،سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اکٹھے ترقی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول دنیا کا بہترین چاول ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک کے عمل میں بہتری لائی جائے گی اور 4 دسمبر سے بائیس بائیومیٹرک سہولیات سنٹر فعال ہو جائیں گے، دوبارہ عمرہ کرنے والے زائرین کی فیس میں کمی کی کوشش کروں گا،اعتماد سنٹر سے 45سے زائد عمر کے عمرہ زائرین کو فنگر پرنٹس سے مستثنیٰ کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ٹیم کی صورت میں کام کرنے پر یقین رکھتا ہے اورہم کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویز دینے پر غور کر رہے ہیں۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے مگر باہمی تجارت میں کمی تشویشناک ہے۔ 2014ء میں باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تھا مگر اس کے بعد حجم بتدریج کم ہوتا گیا جو تشویشناک ہے۔

دونوں ممالک تجارت کو وسعت دینے کے لیے نئے شعبوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے سعودی ویژن 2030اور سی پیک کے تناظر میں پیدا ہونے والے مواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان مضبوط رابطے دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا کردار بہت اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…