پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی ، ن لیگ تحریک انصاف کیخلاف متحد،خوفناک خفیہ معاہدہ طے پا گیا، ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا تحریک انصاف کے خلاف اتحاد، دونوں جماعتوں میں خفیہ معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تحریک انصاف کے خلاف ایکا کر لیا ہے اور اس سلسلے

میں دونوں جماعتوں میں خفیہ معاہدہ طے پانے کا انکشاف ہوا ہے۔خفیہ معاہدے کے تحت منصوبہ بندی سے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف دونوں جماعتوں کے میڈیا سیلز کو متحرک کر دیا گیاہے جو پی ٹی آئی اور اس کے قائد کے خلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کرینگے۔ اس مہم کے دوران عمران خان کی ذاتی زندگی اور ان کے سکینڈلز کو اچھالا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سے منحرف اور اس کو چھوڑ کر جانے والے سیاستدانوں کو بھی مہم کا حصہ بناتے ہوئے مہرے کے طور پر استعمال کیا جائے گا جس میں جاوید ہاشمی، عائشہ گلالئی، اکبر ایس بابر اور انعام اللہ خان نیازی کے نام شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت طے پائے گئے منصوبے کا سب سے خوفناک حصہ مذہبی کارڈ کو استعمال کرنا بتایا جا رہا ہے۔ مذہبی ووٹرز کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کرنے کیلئے مذہبی حلقوں کی چند شخصیات کو بھی سامنے لایا جائے گا تاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی ساکھ متاثر کی جا سکے۔ آئندہ چند روز میں شروع کی جانیوالی اس مہم میں عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کے درجن سے زائد رہنمابھی ٹارگٹ کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…