پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

ختم نبوت سے متعلق ترمیم، دھرنا دینے والے ہمارے صبر کا زیادہ امتحان نہ لیں،وزیرداخلہ نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہرمسلمان کا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے‘ ختم نبوت سے متعلق کسی قسم کی ترمیم نہیں لائی جاسکتی ٗدھرنا دینے والوں سے مذاکرات کیے‘ دھرنا دینے والے چاہتے ہیں ملک میں افراتفری پھیلے۔ دھرنا دینے والوں میں چند سازشی عناصر شامل ہیں۔ دھرنا دینے والے ہمارے صبر کا زیادہ امتحان نہ لیں۔ حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ دوبارہ ہو۔ان خیالات کا

اظہار انہوں نے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں سی پیک کے حوالہ سے ساتویں جے سی سی اجلاس سے قبل مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ قومی اتحاد و اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے، دوسرے فیز میں صعنتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی ملکیت صوبوں کے حوالے کی جا رہی ہے، سی پیک کی وجہ سی پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا افتتاح رواں ماہ کر دیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، اس حوالہ سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، گورنر و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز منصوبہ بندی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ساتویں جے سی سی کے حوالے سے صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ ساتویں جے سی سی کا اجلاس 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…