ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا جس کے حوالے سے نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ۔درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد

ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیاٗدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔اعظم تارڑ نے اپیل منگل کو ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے احتساب عدالت نے نوازشریف کی تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…