بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے اہم شہر میں موسم سرما کی پہلی برف باری،لوگ گھروں میں محصور،محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مختلف حصوں میں ہلکی اور معتدل نوعیت کی بارشیں شروع ہوگئی ہیں جس سے موسم تو خوشگوار ہواہی ہے تاہم سردی بھی بڑھ گئی ہے۔سندھ کے مختلف شہر ،لاڑکانہ اور میہڑ، شہداد کوٹ، جیک آباد،سکھر اور دوسرے علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔ بارشیں سبی میں بھی ہوئی ہیں جبکہ زیارت میں موسم کی پہلی برفباری بھی ہوئی ہے۔اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق پیر

سے لے کر آنے والے تین دنوں تک ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے ٗ شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے ۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور زیارت میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ٗبارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ٗ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف حصوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان سے ملحقہ علاقے چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، گلستان، میزئی اڈا، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، برشور، سرانان، اور یارو میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جس کے بعد شہری علاقوں میں چھائی دھند اور اسموگ ختم ہوجائے گی ۔ سندھ میں چند مقامات پر اور پیر سے بدھ تک خیبر پختون خوا، فاٹا ٗ اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…