پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

طالبان کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں،ٹرمپ کے الزام پر پاکستان نے ایسا جواب دیدیا کہ سوچابھی نہ ہوگا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ محاذ آرائی سے نہیں بلکہ صرف تعاون سے ہی جیت سکتی ہے،پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں ،سکیورٹی فورسز نے ملک بھر سے ان کے تمام

ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے ۔ہماری سکیورٹی فورسز دن رات کارروائیاں کر رہی ہیں۔احسن اقبال نے پاکستان کوپرامن ملک اور خطے کی معاشی قوت بنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو پھلنے پھولنے کا موقع دینا پاکستان کے خطے کی معاشی قوت بننے کے ہدف سے مطابقت نہیں رکھتا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں 30کھرب ڈالر سے زائد خرچ کئے ہیں لیکن وہ وہاں امن بحال کرنے میں ناکام ہے۔ افغانستان کا چالیس فیصد علاقہ اب بھی طالبان کے قبضے میں ہے اور انہیں پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک امریکی خاندان کی محفوظ بازیابی پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کی شاندار مثال ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے توانائی بنیادی ڈھانچے اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کو سرمایہ کاری اور تعاون کے وسیع مواقع ملے ہیں جو معاشی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…