جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

اہم ملاقات،شہبازشریف نے نوازشریف کو کیا مشورہ دیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کے ریفرنسز اوپن کئے جانے کے بعد شریف خاندان کے افراد نے سر جوڑ لئے ہیں اور اس سلسلے میں قانونی اور سیاسی حکمت عملی تیار کر لی ہے، بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے دوسری ملاقات کی، جاتی امراء میں تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں دونوں بھائیوں نے حدیبیہ پیپرز مل کے حوالے سے نیب ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا او نیب سے متعلق مختلف کیسوں پر مشاورت کی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر اداروں سے محاذ آرائی کرنے، ریلیوں، جلسوں، جلوسوں اور احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا، جاتی امراء میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں اور وزراء نے شرکت کی، غیر رسمی اجلاس میں نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپرز مل کے ریفرنس اوپن کیے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ کی سیاسی اور قانونی حکمت عملی طے کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…