ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان طے پانے والی شرائط کی مبینہ تحریری معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان طے پانے والی شرائط کی مبینہ تحریری معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان ملاقات میں طے پائے گئے تحریری معاہدے میں درج ہے کہ صوبے اور شہر کے وسیع تر مفاد میں اور مینڈیٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے عدم تصادم اور عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، دونوں جانب کی قیادت اس شہر اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے

لیے انشا اللہ اگلے انتخابات میں ایک نشان ، ایک نام اور ایک منشور پر حصہ لیں گے ، تحریر میں درج ہے کہ تمام کارکنان کو بھی یہ تلقین کرتے ہیں کہ مل جل کر اس مشترکہ و مثبت کوشش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت کے بعد طے کرکے میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا ۔معاہدے کے نکات میں مہاجر قومی موومنٹ اور مہاجر اتحاد کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ مبینہ تحریری معاہدے کی کاپی پر کسی کے دستخط ہیں اور نہ ہی کسی رہنما کا نام درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…