جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

8معروف ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیاگیا،نام جاری،چار د یواریاں‘سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کی مسمار ی شروع شہریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 8ہاؤسنگ سکیموں کو غیرقانونی قراردینے کے فیصلے کے بعد ان ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالے شہریوں کے ہوش اُڑ گئے ،اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ،تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید 8ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ایل ڈی کی جانب سے پلان منظوری نہ کرانے پر غیر قانونی قرار دیا جن میں زیڈ اے گارڈنز بند روڈ ، سکول لین برکت کالونی ملتان روڈ ، منظور گارڈنز ، القادر ہاؤسنگ سکیمز ، آباد گارڈنز ،گولڈ ایشیاء آرچرڈ ، بن عالم سٹی ، رحمان سٹی فیز ٹو سگیاں

پل شامل ہیں۔ ایل ڈی اے نے غیر قانونی سکیموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور سوسائٹی مالکان کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے ٹی ایم اے قصور کی حدود میں واقع 6 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران نیو سٹی فیز ٹو‘غیر قانونی سکیم ارشد انصاری‘مدینہ گارڈن‘وائٹل سٹی‘مدینہ پارک اور غیر قانونی سکیم سرور کی چار د یواریاں‘سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…