جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور سموگ چھائی رہی، بڑے شہروں میں ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل ،موٹر وے بھی بند

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور /اسلام آباد /ملتان /فیصل آباد /جھنگ ( این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی دھند اور سموگ چھائی رہی، بڑے شہروں میں ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن رات بھر معطل رہا، موٹر وے کے بھی مختلف سیکشنز بند ، ،ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر دہرے عذاب میں مبتلا رہے،

مختلف ٹریفک حادثات میں طالبعلم سمیت 2جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی جس کے بعد اسموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ۔اسموگ کے باعث مختلف بیماریاں پھیلیں جن میں زیادہ تر نمونیا، دمہ اور آنکھ کی بیماریاں شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق نمونیے نے بچوں اور بزرگوں سمیت 7ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 931افراد دمے میں مبتلا ہوئے جبکہ 746افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔اسموگ کے دنوں میں 103افراد نے دل کے عارضے کی شکایت بھی کی۔ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسموگ جاری رہنے سے مزید افراد بیمار ہوسکتے ہیں۔شدیددھند کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکپتن،جہانیاں،چشتیاں،بھوانہ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، کلورکوٹ، گوجرہ ،لودھراں،کبیر والا،چیچہ وطنی،راجن پور،بھکر میں سموگ اور شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی جس کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ۔موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فورفیصل آبادسے گوجرہ ،موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،موٹروے ایم ٹوکوٹ مومن سے لاہورتک بندہے ،ترجمان کے مطابق پشاورتاصوابی

موٹروے بھاری ٹریفک کیلئے بند رہا ۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سموگ و دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ضروری سفر کے دوران جی ٹی روڈ کا استعمال کریں اور دوران سفر جی ٹی روڈ پر بھی گاڑی کی رفتار کو انتہائی کم رکھیں کیونکہ جی ٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک زیادہ ہوتی ہے ، شہری اپنی گاڑی کے وائپر اور ہیڈلائٹس درست حالت میں رکھیں تاکہ ان کا سفر محفوظ رہ سکے۔دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث پنجاب بھر میں فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ۔لاہور ، ملتان اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ماثر ہوا ۔ لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث 22غیر ملکی اور متعددملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے ایئرپورٹ پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دھند کے باعث اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہوا اور متعدد ملکی اور غیر ملکی فلائٹس منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔جبکہ خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی تاخیر کا شکار رہی۔لاہور میں رائیونڈ روڈ پر موٹر سائیکل کوسٹر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اسامہ نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مریدکیمیں نارووال روڑ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سخاوت اللہ ،فیصل ،مبارک علی اور مجیداں بی بی شامل ہیں ،اطلاع

ملنے پر ریسکیو 1122مریدکے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا ، اطلاع کے مطابق ٹرک ڈرائیور ٹرک بیک کر رہا تھا کہ نارووال سے مریدکے کی طرف آنے والی بس دھند کے باعث نظر نہ آنے کیوجہ سے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ساہیوال میں فیصل آباد روڈ پر دھند میں میٹرک کا طالب علم قدیر بس تلے آکرجاں بحق ہوگیا۔ پنڈی بھٹیاں پرموٹروے بند ہونے کی وجہ سے انٹرچینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کوٹ مومن اورگردونواح میں شدید دھند برقرار رہی جس سے حدنگاہ صفرہوگئی، مظفرگڑھ میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کوفوگ لگائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ملتان کے مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ صفرہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوگئی، تاندلیانوالہ کے علاقہ اوکاڑہ روڈ پرشدید دھند کے باعث ٹرک اور گاڑی آپس میں ٹکر اگئے، جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک بھرمیں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی سے بتدریج شہری علاقوں میں اسموگ ختم ہو جائے گی تاہم سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکی شب بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا اورچاروں صوبوں میں پھیل جائے گا۔ پیرسے منگل خیبرپختونخوا، فاٹا اوراسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپوراورڈیرہ غازی خان میں باران رحمت کی توقع ہے۔ کوئٹہ، قلات اورمکران ڈویژن اورسندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی بھی پیش گوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…