منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے خلاف امریکہ کا ہولناک منصوبہ بے نقاب داعش کے ہزاروں جنگجوئوں کو کیسے مدد فراہم کی جا رہی ہے امریکہ کے قریبی سمجھے جانیوالے حامدکرزئی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں داعش کو امریکہ نے اپنی نگرانی میں قدم جمانے کی اجازت دی، داعش کو افغانستان میں پنجے گاڑنے کیلئے بھرپور طریقے سے فوجی، سیاسی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی گئی، ٹرمپ انتظامیہ نے مدر آف آل بم چلایا لیکن اس کے ایک روز

بعد داعش نے اگلے ضلع پر قبضہ کرلیا، حامد کرزئی کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے الجزیرہ ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں قدم جمانے میں داعش کی بھرپور طریقے سے مدد کی۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ داعش کو امریکہ نے اپنی نگرانی میں قدم جمانے کی اجازت دی، داعش کو افغانستان میں پنجے گاڑنے کیلئے بھرپور طریقے سے فوجی، سیاسی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی گئی‘۔انہو ں نے کہا کہ امریکہ نے خود ہی داعش کو افغانستان میں پھیلایا جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے مدر آف آل بم چلایا لیکن اس کے ایک روز بعد داعش نے اگلے ضلع پر قبضہ کرلیا۔ اس کارروائی سے یہ بات بڑی واضح ہوجاتی ہے کہ افغانستان میں داعش کے سر پر امریکہ کا ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ مدر آف آل بم چلانے کے بعد حامد کرزئی نے امریکہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکہ نے نئے اور خطرناک ہتھیاروں کے تجربات کرنے کیلئے افغانستان کو تجربہ گاہ بنالیا ہے جو غیر انسانی اور انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…