نیویارک(این این آئی) نیویارک میں انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر شخص کی گرفتاری کی قانونی اور شہادتی تفصیلات فوری طور پر جاری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر شخص کو قانونی حقوق حاصل ہوں،
امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہےکہ سعودی عرب ہر شخص کی گرفتاری کی قانونی اور شہادتی تفصیلات فوری طور پر جاری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر شخص کو قانونی حقوق حاصل ہوں۔