کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ ایم کیو ایم میں مائنس فاروق ستار ہو جائے، ایم کیو ایم کا نام بانی سے منسلک ہے جسے ہمیں تبدیل کرنا ہے،فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایک نام، منشور اور نشان پر الیکشن لڑیں گے، انکی بات کو حتمی سمجھتا ہوں،
ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد نہیں انضمام ہے، ایم کیو ایم بانی کی تھی، ہے اور رہے گی، ملاقاتوں میں فاروق ستار اکیلے نہیں ہوتے تھے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق نے کہا ہے کہ ہم ایک نام، منشور اور نشان پر الیکشن لڑیں گے، فاروق ستار کی بات کو حتمی سمجھتا ہوں، معاملات طے کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، کمیٹی کام کرے گی جیسے جیسے معاملات طے ہوں گے میڈیا کو آگاہ کریں گے، مجھے مسائل کا علم ہے، میں فاروق ستار کو وقت دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار معاملات طے کر کے میرے موقف کی تائید کریں گے، پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے اتحاد کا فیصلہ راتوں رات نہیں ہوا، ایم کیو ایم کا نام بانی سے منسلک ہے جسے ہمیں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں فاروق ستار اکیلے نہیں ہوتے تھے،ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد نہیں انضمام ہے، ایم کیو ایم بانی کی تھی، ہے اور رہے گی، معاملات فائنل ہونے تک مسائل آتے رہیں گے، میں نہیں چاہتا کہ ایم کیو ایم میں مائنس فاروق ستار ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ میں فاروق ستار کی بات کو حتمی سمجھتا ہوں۔