بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

بارشیں کب شروع ہورہی ہیں،محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور /فیصل آباد /ملتان /حافظ آباد /سکھر /کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی

اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی لیکن ملک بھر میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اور ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے ، موٹر وے کے مختلف سیکشن ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے جبکہ فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے ساتھ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم آئندہ ہفتے سموگ بتدریج کم ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے ،اسموگ کے باعث شہریوں کے مختلف بیماریوں سے دوچار ہونے کے ساتھ ٹریفک حادثات بھی بڑھ گئے ہیں ۔گزشتہ روز بھی فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 2خواتین جبکہ کبیر والہ میں ایک بچہ اور ننکانہ صاحب میں ایک شخص جاں بحق جبکہ حافظ آباد میں 4ریسکیو اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ پاکپتن اور چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لاہور میں دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرفضائی آپریشن بھی متاثر رہا،

ایئر پورٹ پر آنے جانے والی 60سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔لاہور سے روانہ ہونے والی متاثرہ پروازوں میں لاہور سے کراچی کی 2، اسلام آباد اور بہاول پور کی ایک ایک پرواز شامل تھی جبکہ بیرون ملک جانے والی پروازوں میں مسقط اور ریاض کی پروازیں شامل تھیں بیرون ملک سے آنے والی پروازوں میں لندن اور مسقط سے آنے والی پروازیں شامل تھیں۔دھند کے باعث ملتان ایئر پورٹ پر 15پروازیں تاخیر کا شکار اور 2منسوخ ہوئیں، فیصل آباد میں 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

دھند کے باعث ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ، مختلف شہروں کو جانے والی ٹرینیں سست روی کا شکار رہیں۔جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق گوجرہ سے فیصل آباد ایم فور موٹر وے بند رکھا گیا۔ کندیاں چشمہ اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نظر صفر رہی۔ دھند چھٹتے ہی پشاور موٹروے پر ٹریفک کی روانی شروع ہوگئی۔ ترجمان موٹر وے نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری موٹر وے پر کسی بھی ایمرجنسی اور معلومات کی صورت میں ایک تین صفر پر کال کرسکتے ہیں۔سندھ میں بھی سکھر بدین سمیت دیگر علاقے مسلسل اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں رہے جس سے سکھر سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے بلوچستان کے علاقوں سوئی، ڈیرہ بگٹی ،اوستہ محمد،جھل مگسی گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی لیکن ملک بھر میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ڈی آئی خان، پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…