پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

2ماہ کے اندر پاکستانی سیاست میں اہم تبدیلیاں متوقع کن افراد کو اوپر لایا جائیگا،دھماکہ خیز انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں مہاجروں کی موجودہ قیادت کی جگہ نئی غیر متنازعہ اور صاف ستھری قیادت لانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا۔ مقتدر اداروں سے کلیئرنس ملنے کے بعد غیر متنازعہ قیادت کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ مہاجروں کی تینوں جماعتوں میں شامل رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف جرائم میں ملوث

ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق کراچی کی سیاست میں آئندہ 2 ماہ کے دوران انتہائی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، متحدہ پاکستان و لندن کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سمیت دیگر کارکنوں اور رہنمائوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد سامنے آنے کے بعد ایسے تمام رہنمائوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا امکان ہے۔ مہاجر کمیونٹی کے دانشوروں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات پر مشتمل تھنک ٹینک نے مہاجروں کی صاف ستھری قیادت سامنے لانے کی تجاویز دے دیں جن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور اچھی شہرت رکھنے والے مہاجر رہنمائوں سے رابطے کیے جارہے ہیں۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں مہاجروں کی ایک بالکل نئی قیادت سامنے آئے گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے عزیز آباد کے ایک نجی بینک سے ملنے والے بعض اکائونٹس میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را)سے فنڈنگ ملنے کے ثبوتوں اور کراچی میں دہشت گردی، ملک دشمنی کے واقعات میں متحدہ کے اہم رہنمائوں کے ملوث ہونے، نائن زیرو سے ملنے والے جنگی اسلحے کی تحقیقات، بلدیہ فیکٹری سانحہ کے مرکزی کرداروں کی گرفتاری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایم کیو ایم رہنمائوں کی اکثریت ملک دشمنی، دہشت گردی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر میں بعض رہنمائوں کی

رضامندی شامل تھی۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ متحدہ کے ایسے تمام موجودہ و سابقہ راہنمائوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے کا امکان ہے جو کسی نہ کسی صورت دہشت گردی، ملک دشمنی میں ملوث رہے ہوں ان میں پی ایس پی کے سربراہ سمیت بعض اہم رہنمائوں کے نام بھی شامل ہیں جو ماضی میں ان سرگرمیوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

متحدہ کے ایک ناراض راہنما نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ متحدہ کے لیے صورتحال زیادہ اچھی نہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے جلسے میں میئر نے دل کا غبار نکالا ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ متحدہ پر پابندی لگا کے نئی جماعت نئے منشور کے ساتھ وجود میں آجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…