اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا ٗسعد رفیق

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا ٗجدوجہد جاری رکھنی چاہئے اور جمہوریت کا سورج ملک میں ضرور طلوع ہوگا۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ٗکسی کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا ٗ احتساب نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی البتہ انتقام نظر آرہا ہے ٗ پاکستان میں یہ نواز شریف کے ساتھ پہلی بار نہیں ہورہا ہے ٗ میوزیکل چیئر کا کھیل دیکھتے دیکھتے اگلے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں۔ جدوجہد جاری رکھنی چاہئے اور جمہوریت کا سورج ملک میں ضرور طلوع ہوگا۔ مختلف موقع پر ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچتا ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اپنے پاؤں جمارہی ہے تاہم اسکے پاؤں جمنے نہیں دیے جارہے، نوازشریف کیساتھ  پہلی بار ایسا نہیں ہورہا بلکہ اس سے آگے کے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں اور عوام کو معلوم ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ آف شور کمپنیوں سے متعلق نئے انکشافات پر مشتمل پیراڈائز لیکس کے بارے میں سعد رفیق نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ان لیکس میں کیا سچ ہے اور جھوٹ کیا ہے، تاہم زیادہ تر ان لیکس میں جھوٹ ہی ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…