منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خشک سالی: ڈیموں میں پانی کی قلت، گندم کی کاشت متاثر ہونے کا اندیشہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  ڈیموں میں وافر پانی کا ذخیرہ موجود نہ ہونے اور خشک سالی کے باعث ربیع سیزن کیلئے پاکستان کوپانی کی قلت کا سامنا ہے، سیلابی سیزن کے دوران منگلا ڈیم کو پوری استعداد کے مطابق نہ بھر نے سے ڈیم کے ذخیرے سے پانی کی دستیابی کم ہو گئی ہے،

جس کے باعث پانی کا اخراج زیرو کر کے پاور پلانٹ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم کرکے صرف 30 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔صورتحال کے باعث آبی ماہرین نے ربیع کے موجودہ سیزن میں پانی کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس سے گندم کی کاشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق 31 مارچ تک جاری رہنے والے ربیع سیزن کیلئے تقریباً 28.5 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا تاہم ربیع کی فصلوں کی مجموعی طلب 36 ملین ایکڑ ہے جس کے باعث 7.5 ملین ایکڑ فٹ پانی کم دستیاب ہوگا۔ اعداد و شمار کے مطابق سیلابی سیزن کے دوران خریف کی فصلوں کیلئے پاکستان کے پاس 9 ملین ایکڑ فٹ سے زائد سرپلس پانی دستیاب تھا تاہم وافر آبی ذخائر نہ ہونے اور منگلا ڈیم کو بھی مجموعی استعداد کے مطابق نہ بھر نے کے باعث تقریباً 9.30 ملین ایکڑ فٹ پانی کوٹری بیراج سے گزر کر سمندر کی نذر ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق خریف سیزن کے دوران دریاؤں میں 70 فیصد پانی ضرورت سے زائد تھا جو ذخیرہ کر لیا جاتا تو ربیع کے دوران قلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک سالی برقرار رہی تو آئندہ سیزن میں پانی کی قلت مزید بڑھ جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…