بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

پریانکا کے بعد پرینیتی کا بھی’گستاخیاں‘ کرنے سے انکار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم گستاخیاں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے سب سے پہلے اس فلم کی پیشکش خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کی تھی تاہم ہالی وڈ فلموں اور سیریز میں مصروفیات

کے باعث پریانکا نے انکار کردیا تھا جس کے بعدیہ آفر ان کی کزن پرینیتی چوپڑا کو دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں اداکاراؤں نے اس حوالے سے بات کی جس میں پریانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرینیتی کو سمجھایا ہے کہ ابھی ان کی کیرئیر کی شروعات ہے اور ان کیلئے یہ بہت چیلنجنگ فلم ہوگی۔دوسری جانب پرینیتی نے فلم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آنے والی دو فلم نمستے کینیڈا اور سندیپ اور پنکی فرار میں مصروف ہیں جس کے باعث ان کے پاس وقت نہیں ۔دونوں اداکاراؤں کے انکار کے بعد فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے فی الحال کسی نئی اداکارہ کا نام اعلان نہیں کیا ۔فلم ’گستاخیاں‘ کی کہانی دو مشہور شعراء ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم پر مبنی ہے۔واضح رہے کے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کے مرکزی کرداروں میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…