ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عسکری قیادت ن لیگ کے ساتھ نیشنل سکیورٹی کے اجلاسوں میں نہ بیٹھے کیونکہ ۔۔! شیخ رشید نے فوج سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جس پرفردجرم عائد ہوجائے اور وہ وزیرنیشنل سکیورٹی کے اجلاسوں میں بیٹھتا ہو۔عسکری قیادت ن لیگ کے ساتھ نیشنل سکیورٹی کے اجلاسوں میں نہ بیٹھے،فوج اور عدلیہ کیخلاف باتیں کرنے والے پاکستان کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ قوم 25 دسمبر سے پہلے تیار ہو جائے، حکمرانوں کو محلوں سے نکالیں گے،

جنوبی پنجاب کے 25ایم این ایز کی لسٹ میری جیب میں ہے جو مسلم لیگ(ن)چھوڑنے والے ہیں جبکہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانا آئین سے تصادم ہے ،ابھی ٹریلر چلا ہے ،فلم باقی ہے ،نیب کے ریفرنسزانجام کو پہنچ گئے تو نوازشریف کو جواب مل جائے گا کہ انہیں کیوں نکالا ؟ملتان کے چونگی نمبر 14پر عوامی مسلم لیگ نے جلسہ منعقد کیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب عوام پر جھوٹے اور بد دیانت حکمران مسلط ہیں۔ ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ان حکمرانوں نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر ہمیں آ کر بے وقوف بنایا، اور صرف اپنی جائیدادیں بنائیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والے نے قبرستان بھی نہیں دیا،ایک نے کہا کہ پاکستان کو ایشیا ٹائیگر بناؤں گا لیکن اپنے بیٹوں کو ٹائیگر بنادیا، یہ لوگ معافی مانگ کرسعودی عرب گئے اور محل میں رہتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین سڑکوں پر بچے جنم دی رہی ہیں جبکہ حکمران اپنے علاج کیلئے لندن کارخ کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام بیماریوں سے مر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد روزگار کے مسائل سے دوچار ہے۔ کیا اس ملک کے عوام کیڑے مکوڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم 25 دسمبر سے پہلے تیار ہو جائے،

حکمرانوں کو محلوں سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں خودکش سیاستدان ہوں، ووٹوں سے منتخب ہونے والے ملک کولوٹ رہے ہیں، دنیا میں ایسا کہیں نہیں جس پرفردجرم عائد ہو جائے او روہ وزیر بیٹھا ہو۔ ، وزیر خزانہ پر فردجرم عائد ہے اور وہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیٹھتے ہیں۔آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی نیشنل سکیورٹی کے اجلاسوں میں مسلم لیگ ن کے ساتھ نہ بیٹھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عوام ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ انہیں چوری کرکے باہر بھیجا جائے،

محنت سے روزی کمانے والوں پر بدیانت او رکمیشن خور مسلط کیے جاتے ہیں، ووٹوں سے منتخب ہونیوالے ملک کولوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے چینی سفیرنے بتایاچین میں 200لوگوں کرپشن پرگولیاں ماری گئیں، میٹرو منصوبے میں چوری کرنیوالوں کو میٹرو پر ہی گولیاں ماری جائیں گی، وہ وقت دور نہیں جب کمیشن خوروں پریہ زمین تنگ کردی جائے گی، ہم نے کیا قصور کیا ہے، جو ہم پر ایسے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیوں نے سڑکوں پر بچوں کو جنم دیا بہت افسوس کی بات ہے،

ایسے شخص کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں جو اپنی جائیداد باہر رکھے، ہم سی پیک کیخلاف نہیں،ہم بھی پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے قریبی حلقوں کو کہا ہے ،سارا مال شہباز شریف کھا گئے،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانا آئین سے تصادم ہے ،سپریم کورٹ نے کہا کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں ہیں۔آئین کی شق 203کے ذریعے نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟۔نیب کے ریفرنسزانجام کو پہنچ گئے تو نوازشریف کو جواب مل جائے گا،انہیں یوں نکالا۔انہوں نے کہا کہ ہم چئیرمین نیب کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ملتان میٹروکرپشن کا کیس کھولا،پوراریکارڈ نیب کے سامنے پیش کردیا گیا تو شہبازشریف بھی کٹہرے میں آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ملی مسلم ایک جان دوقلب ہیں ،پشاور میں ن لیگ ،پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،اے این پی اور آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست نہیں دے سکے۔جلسہ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر،عوامی مسلم لیگ کے بابو اکرم انصاری،رمضان انصاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…