جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آج آخری دن،پاکستان نے امریکہ سے براہ راست اہم رابطہ منقطع کرنے کافیصلہ کرلیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے ) کی جانب سے لاہور اور امریکہ کے درمیان چلنے والی پروازیں  ہفتہ  سے بند ہو جائیں گی ، ہفتہ 28اکتوبر کی صبح سوا چھ بجے پی آئی اے کی لاہور سے آخری پرواز پی کے 711نیویارک روانہ ہو گی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاہور اور نیویارک کے درمیان فضائی آپریشن 1961ء میں شروع کیا گیا،

دونوں ممالک کے درمیان یہ روٹ 56 سال تک بلا تعطل جاری رہا تاہم اب لاہور اور نیویارک کے درمیان چلایا جانے والا فضائی روٹ مسلسل خسارے کے باعث  ہفتہ  سے ختم کر دیا جائے گا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب عباسی نے روٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق اب ہفتہ 28اکتوبر کی صبح سوا چھ بجے پی آئی اے کی لاہور سے آخری پرواز پی کے 711 نیویارک روانہ ہو گی جو اپنا پہلا اسٹاپ مانچسٹر ایئرپورٹ پر کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈنگ چارجز زیادہ ہونے کے باعث روٹ خسارے میں ہے، امریکی حکام نے روٹ ختم کرنے کے لیے پی آئی اے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا، وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی مہتاب عباسی نے خسارہ کم کرنے کے لیے فیصلہ کیا، اگر روٹ ختم ہو گیا تو آئندہ امریکہ پروازوں کا روٹ ملنا مشکل ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں امریکی طریقہ کار کے مطابق سکیورٹی چیکنگ کرنے کے باوجود لاہور سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع نہیں ہو سکیں جس کی وجہ سے لاہور امریکہ روٹ گزشتہ دس سال سے مسلسل سالانہ سوا ارب روپے کے خسارہ میں جا رہا ہے۔دوسری جانب آنے جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد نے پہلے ہی غیر ملکی پروازوں کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…