ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دل کے مرض کو دانتوں کی صفائی سے بچایا جا سکتاہے

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دل کے امراض دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں تاہم دن بھر میں 2 بار دانتوں پر برش کرکے یہ خطرہ کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ کی صفائی کا خیال رکھ کر لوگ درحقیقت خود کو خون کی شریانوں کے امراض سے بھی بچاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا فالج اور امراض قلب کی شکل میں نکلتا ہے۔ خاص طور پر مردوں اور نوجوانوں میں یہ خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانتوں کی بہترین صفائی دل کے متعدد مسائل کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔ دانتوں کے امراض یا مسوڑوں میں بیکٹریا کی موجودگی موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کو مزید بدتر بنا دیتے ہیں اور جان لیوا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ محققین کے مطابق دن بھر میں دو بار برش کرنے کی عادت مسوڑوں اور دل کے امراض کی روک تھام کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…