اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے وزیراعظم کو بدتین ٹریفک ہجوم میں دو کلومیٹر گرمی میں پیدل چلنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشین صدر جوکوویدو کو فوج کی 72ویں سالانہ تقریب میں شرکت کرنا تھی مگر انہیں اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے وزراء کے ساتھ تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تو راستے میں بدترین ٹریفک ہجوم ان کا منتظر تھا اس موقع پر صدر نصف گھنٹہ گاڑی میں ٹریفک بحال ہونے کا انتظار کرتے رہے
جب ٹریفک بحال ہوتی دکھائی نہ دی تو انہوں نے تقریب میں شامل ہونے کیلئے اپنے وزراء کے ساتھ پیدل سفر کرنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لاکھوں افراد نے ان کے اس اقدام کو سراہا لیکن وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا کہ اتنی بڑی معیشت ہونے کے باوجود صدر کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا کہ انہیں پیدل چلنا پڑا جبکہ اس کے برعکس قرضوں میں جھکڑے پاکستان کے حکمرانوں کا یہ حال ہے کہ وہ گھروں سے بعد میں نکلتے ہیں اور ٹریفک پہلے بلاک کر دی جاتی ہے۔