منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

معظم علی کی گرفتاری برطانوی معلومات پر ہوئی، سکاٹ لینڈ یارڈ تفتیشی ٹیم پاکستان آئیگی

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معظم علی کی گرفتاری لندن پولیس کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات پر ہوئی ، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے برطانوی پولیس کی تین رکنی ٹیم پاکستان آئے گی۔پاکستانی اداروں نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی خان سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کا برطانوی پولیس کے ساتھ تبادلہ کیا۔ اگلے چند دنوں میں اہم افراد سمیت مزید ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔ کراچی سے گرفتار مرکزی ملزم معظم علی خان سے تفتیش کے لئے برطانوی پولیس نے پاکستانی حکومت کو براہ راست درخواست بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھئے:لاطینی امریکی ملک پیرو میں 1200 سال قدیم درجنوں ممیاں برآمد‎

اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم پاکستان آئے گی۔ برطانوی حکومت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کو پاکستانی حکومت سے مزید تعاون کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پہلے سے زیر حراست ملزمان سے برطانوی پولیس دو بار سے زیادہ تفتیش کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…