پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

حکومت ناکام ، استعمال کی انتہائی ضروری اشیاء کی قیمتوں کو گیئر لگ گیا،عوام کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2017 |

کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ شہر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی اتوار بازارمیں بھی گلے سڑے ٹماٹر 110روپے کلو اور اچھاٹماٹر 200روپے کلو فروخت ہورہا ہے خواتین نے ٹماٹر کے بجائے کھانوں میں دہی استعمال کررہی ہے تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی گزرنے کے باوجود ٹماٹر اور پیاز کی قیمیتوں میں کوئی کمی نہیں آئے عید کو گزرہوئے دو ہفتے گزر چکے ہیں مگر قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

اتوا رکے روز بینظیر پل کے قریب لگائے گئے اتوار بازار میں بھی ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہے تھے اچھا ٹماٹر بقول تاجروں کے یہ ٹماٹر ایران سے آتا ہے اس لئے 200روپے کلو ہے اور یہاں کا ٹماٹر 110روپے کلو ہے جو زیادہ اچھا نہیں اور لوگ خریدتے بھی نہیں ٹماٹر جیسی سبزی نے خاص طورپر خواتین کو پریشان کردیا گیا ہے کیونکہ کھانوں میں زیادہ تر ٹماٹر استعمال کئے جاتا ہے اب خواتین نے اس کا نیم بدل تلاش کیا ہے دہی تاکہ مہنگائی کے دور میں 200روپے کا ٹماٹر خریدنے کے بجائے 90روپے کا ایک کلو دہی خریدا جائے تاکہ ایک کلو دہی کھانوں میں بھی استعمال ہوسکتا ہے اور اسکی لسی بھی بنائی جاسکتی اور روٹی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے ۔دریں اثناء پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں پرقابونہ پایاجاسکا، ٹماٹر کی قیمتیں سن کر شہریوں کے چہرے لال پیلے ہونے لگے ۔ ٹماٹر فی کلو ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ روپے اور پیاز سو روپے پر فروخت ہورہے ہیں۔ پشاور میں سزی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جا سکا ۔ مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ جبکہ پیاز اسی سے سو روپے تک بکنے لگا۔ گوبھی اورکریلافی کلو90روپے، لیموں اور ہری مرچ 200 روپے پر فروخت ہونے لگا۔۔ آلو سفید چالیس، آلو سرخ ساٹھ روپے فی کلو جبکہ لہسن سو روپے پاو پر فروخت کیا جارہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…