اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی مبشر لقمان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری چڑیل نے مجھے تین اہم مخبریاں دی ہیں اور وارننگ بھی دی ہے کہ میرے جتنے بھی چاہنے والے ہیں میں ان سے کہوں کہ ان تین عمارتوں سے دور رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ تین عمارتیں ہیں جن میں متوقع طور پر جسٹس باقر نجفی کی کمیشن رپورٹ رکھی ہوئی ہے۔کیونکہ جس بھی عمارت میں شریف خاندان کے
خلاف ثبوت ہوتا ہے اس کو آگ لگ جاتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔، ایل ڈی اے کی بلڈنگ میں لگی آگ میں غالباً نو سے گیارہ لوگ جل کر مارے گئے لیکن بہت آسانی سے کہہ دیا گیا کہ ریکارڈ جلا ہے۔ نندی پور پراجیکٹ کے ریکارڈ کو آگ لگ گئی، چودھری شوگر مل کے ریکارڈ کو بھی آگ لگی ، اس کے علاوہ شریف خاندان کے خلاف موجود کرپشن کے ریکارڈز کو بھی آگ لگ گئی ۔اب جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک ہونے جا رہی ہے اور ان کو ڈر ہے کہ لارجر بنچ نے اگر ان کی اپیل مسترد کر دی تو رپورٹ پبلک ہو جائے گی ۔ مبشر لقمان نے کہاکہ ان لوگوں نے رپورٹ کے کچھ حصے بھی حذف کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس رپورٹ کی سرکاری طور پر تین کاپیاں ہیں۔ جس کے تحت تین اہم عمارتوں کو آگ لگنے کا خدشہ ہے۔مبشر لقمان نے پروگرام میں مزید کیا کہا آپ بھی سنئے