ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

‘’’میرے پاس تمہارے خلاف کیا کیا مواد موجود ہے‘‘ فریال مخدوم کی باکسرعامرخان کوآخری دھمکی دیدی!!

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) باکسر عامر خان کو ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے دھمکی دی ہے کہ اگرعامر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو وہ اپنی بیٹی کو لیکر امریکا منتقل ہوجائیں گی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی کا معاملہ ٹھنڈا ہوتا نظرنہیں آرہا، ہرگزرتے دن کے ساتھ

دونوں کے رشتے میں ڈرامائی موڑ آرہے ہیں جنہیں ملکی و بین الاقوامی میڈیا کی بھرپور کوریج حاصل ہورہی ہے،ایک طرف تو دونوں اپنے اختلافات کو سب کے سامنے لاکر لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں جب کہ دوسری طرف فریال مخدوم اپنے شوہر سے علیحدگی کے حق میں بھی نہیں ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں فریال مخدوم کا ایک اور حیران کردینے والا بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے اپنے شوہر کو وارننگ دی ہے کہ اگر عامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا یا طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو وہ اپنی بیٹی لامائساہ خان کو لے کرامریکا منتقل ہوجائیں گی، جب کہ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ان کی شادی کو بچانے کی ہرممکن کوشش کریں۔عامر خان اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اوراکثرسوشل میڈیا پران کی تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں، انہیں اپنی بیٹی سے دوری برداشت نہیں، لہذا فریال کے اس بیان کے بعد عامرکو طلاق کے معاملے پرایک بار پھر سوچنا پڑے گا۔واضح رہے کہ عامر خان گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر فریال کو گزشتہ دو سال سے طلاق دینا چاہتے تھے وہ اپنی شادی سے اتنے دلبرداشتہ تھے کہ ان کا کہنا تھا وہ گھرمیں نہیں بلکہ جہنم میں رہتے ہیں، دوسری جانب فریال کا کہنا تھا کہ وہ انہیں طلاق نہیں دے سکتیں کیونکہ ان کے پاس عامر کے خلاف اتنا مواد موجود ہے جو ان کی شخصیت کو تباہ کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…