پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارتی مسلمان بائولر عرفان پٹھان کو یہ مشورہ کس نے اور کیوں دیاتھا؟ وجہ جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 21  اگست‬‮  2017 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے مشہور فاسٹ باولر عرفان پٹھان کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان بھی کیا تھا۔عرفان کے ایک مداح دیو یانشو راج نے بھی انہیں بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی لیکن ساتھ ساتھ مشورہ دیا کہ اپنے

بیٹے کا نام داؤد یا یعقوب نہ رکھیں،ان کے خیال میں یہ دنیا بہت عجیب ہے۔عرفان کے اس شائق نے داؤد ابراہیم اور یعقوب میمن کی جانب اشارہ تھا، جنہیں ہندوستان میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔تاہم عرفان نے اس پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم نام چاہے جو بھی رکھیں، ان کا بیٹا بھی اپنے والد اور دادا کی طرح ملک کا نام روشن کرے گا۔دیویانشو نے اپنے بیان پر معافی مانگی جس پر عرفان پٹھان نے انہیں خوشدلی سے معاف کردیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عرفان پٹھان نے اپنے بیٹے کا نام قومی ٹیم کے سابق کپتان کے نام پر ‘عمران خان پٹھان’ رکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دونوں بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ اس کا نام تیمور رکھنے پر ملک بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔2003 میں ہندوستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے عرفان پٹھان 2007 تک تینوں فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کا لازمی جزو سمجھے جاتے تھے، لیکن پھر انجریز اور ناقص فارم کی وجہ سے بتدریج ان پر تمام فارمیٹس کے دروازے بند ہوتے چلے گئے۔آخری مرتبہ 2012 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انڈین ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…