پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے، زلمی اور نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کا اعلان، کرکٹ شائقین کا جوش و خروش عروج پر

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے، زلمی اور نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کا اعلان، کرکٹ شائقین کا جوش و خروش عروج پر، تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح دیکھنے کے بعد اب کرکٹ شائقین کو جاوید آفریدی کی زلمی اور شاہ رخ خان کی نائٹ رائیڈرز کے درمیان مقابلہ بھی جلد دیکھنے کو ملے گا۔

جنوبی افریقہ میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ ہونے جا رہی ہے اس لیگ میں جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی اور شاہ رخ خان کی ٹیم کیپ ٹاؤن نائٹ رائیڈرزکے درمیان مقابلہ ہو گا۔ روز گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی کے لوگو کی تقریب رونمائی جوہانسبرگ کے ایک ہائی سکول میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے کہا کہ بینونی زلمی اور کیپ ٹاؤن نائٹ رائیڈرز کا میچ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک اشتہاری میچ ہو گا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ میرے لیے بڑا دن ہے، جنوبی افریقہ کے لوگوں میں کرکٹ کا بہت جنون ہے۔ شاہ رخ خان کی ٹیم کیپ ٹاؤن نائٹ رائیڈرز اور جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی کے مقابلے کے پوسٹرز بھی سوشل میڈیا پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز ڈی کوک بینونی زلمی کی قیادت سنبھالیں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ میری ٹیم پی ایس ایل کی فاتح ٹیم ہے اور میری خواہش ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ پشاور زلمی کے تین میچوں کی سیریز ہو مگر ابھی صورتحال ایسی نہیں کہ یہ سیریز ہو سکے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ بینونی زلمی اور کیپ ٹاؤن نائٹ رائیڈرز کا میچ بالکل پاک بھارت میچ کی طرح ہی ہو گا اور لوگوں کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…