پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بوم بوآفریدی کی کھاناپکاتے ہوئے تصویریں وائرل کس کیلئے کھانا بنا رہے ہیں؟ جان کر آپ داد دینگے

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر ان دنوں اپنی بیٹیوں کے لیے کھانا بنانے میں مصروف ہیں اور انہیں یہ کام بہت پسند ہے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوکنگ کرتے ہوئیے تصاویر پوسٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ ’’ اپنے لیے کھانا بنانے میں کبھی اتنی راحت نہیں ملی جتنا اپنی چھوٹی بیٹی کے لیے بنانے سے

ملتی ہے۔ میں اسے یاد کررہا ہوں اور اس کی گھر واپسی کے لیے دن گن رہا ہوں۔شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام انشا آفریدی ‘ اجوا آفریدی‘ اسمارا آفریدی اور اقصا آفریدی ہیں ۔ گو کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایاکہ وہ اپنی کس بیٹی کے لیے کھانا بنا رہے ہیں لیکن دنیا جانتی ہے کہ بوم بوم آفریدی اپنی ساری ہی بیٹیوں سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا گاہے بگاہے اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ ماہ سابق کپتان نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ پینٹ بال گیم کھیلتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں وہ اور ان کے اہل خانہ اس دلچسپ لڑائی کے لیئے پہنے گئے ملٹری طرز کے یونی فارم میں نظر آرہے ہیں۔اس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ بچوں کے ساتھ تفریح سے بھرپور ایک دن‘ کومبیٹ یونی فارم پہننا اور سنسنی خیز گیم کھیلنا انتہائی دل پذیر تجربہ رہا‘‘۔یا درہے کہ شاہد آفریدی ان دنوں اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ان کی تنظیم اور انڈس اسپتال کراچی کے تعاون سے تھر میں ایک بڑا اسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ دنوں ان کی فاؤنڈیشن نے وادیٔ تیراہ میں پاک فوج کی مدد سے راشن بھی تقسیم کیا تھا اور اسی طرح کی دیگر سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔انتہائی مصروف زندگی میں بچوں کے لیے وقت نکالناثابت کرتا ہے کہ وہ ایک شفیق اور محبت کرنے والے باپ ہیں‘ جنہیں ہر وقت اپنی بیٹیوں کی پروا ہ رہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…