پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سری لنکن ڈریسنگ روم میں بسکٹ “کھانے پر کرکٹرز کا ٹیم منیجر سے جھگڑا ،بورڈ نے پابندی لگا دی

datetime 19  اگست‬‮  2017 |

کولمبو(آئی این پی) سری لنکن ڈریسنگ روم میں بسکٹ کھانے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ حکم عدولی پر جھگڑے اور برتن توڑنے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔سری لنکن میڈیا میں خبریں گردش میں تھیں کہ ڈریسنگ روم میں بسکٹ کھانے پر کرکٹرز کا ٹیم منیجر اسنکاگروسنہا سے جھگڑا ہوا اور انہوں نے احتجاج کے طور پر برتن توڑ دیے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گروسنہا نے کہا کہ فزیو اور ٹرینر میچ کے دوران کھلاڑیوں کی خوراک کا خیال رکھتے ہیں، انہوں نے پابندی لگائی تھی کہ ڈریسنگ روم میں بسکٹ نہ لائے جائیں، اگلے ہی روز وہاں بسکٹ موجود تھے، میں نے عملے سے کہا کہ انہیں اٹھاکر لے جا، کھلاڑیوں اور اسٹاف میں اس مسئلے پر کوئی تکرار نہیں ہوئی، پلیئرز کو تو علم ہی نہیں تھا کہ بسکٹ ڈریسنگ روم میں رکھے ہوئے ہیں۔ منیجر نے کہا کہ اطلاعات سامنے آنے پر کرکٹرز نے مجھے فون کرکے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں اور ہم سب آپ کیساتھ ہیں۔ گروسنہا نے کہا کہ بھارت سے ون ڈے سیریز کے بعد میرے استعفی دینے یا فارغ کردیے جانے کی اطلاعات بھی درست نہیں ہیں۔یاد رہے کہ گروسنہا 1997میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد وہاں مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کررہے تھے، سری لنکن بورڈ چیف سماتھی پالا نے رواں سال کے آغاز میں دورہ آسٹریلیا کے بعد انہیں ایک نئی اسامی کرکٹ منیجر پر تعینات کردیا،

ٹیم کی مسلسل شکستوں کے باوجود ان کا اثرورسوخ برقرار ہے، گروسنہا پر سلیکشن معاملات میں مداخلت کا بھی الزام عائد کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر کھیل دیاسری جیا سیکرا نے سری لنکن بورڈ کے صدر کو انہیں فارغ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…