منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اہلیہ سے علیحدگی کا غم غلط کرتے باکسر عامر خان پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی۔۔

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی چند گھنٹوں کی گرل فرینڈ لبنانی ائیرہوسٹس کے غضب کا نشانہ بن کر ہسپتال پہنچ گئی، عامر خان بجائے افسوس کرنے کے زخموں پر نمک چھڑکتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد دبئی میں ’’بیا ہنڈیس‘‘نامی برطانوی لڑکی

کے ساتھ غم غلط کرنے کیلئے ایک پارٹی منعقد کی اس پارٹی میں ایک حاسد لبنانی ائیرہوسٹس نے بیا ہنڈیس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ، لبنانی ائیرہوسٹس نے پارٹی کے دوران بیا ہینڈیس کو گلاس دے مارا جو اس کی دائیں آنکھ پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گئی، اس کا سفید رنگ کا ڈیزائنر سوٹ خون میں تربتر ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔واقعے کے بعد جب بیا ہینڈیس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے عامر خان نے اسے موبائل فون پر پیغام بھیجا تو وہ اپنی آنکھ پر آنے والے زخم کا نشان باقی رہ جانے کے خدشے سے پریشان ہو رہی تھی۔تب عامر خان نے اسے تسلی دینے کے لیے کہا کہ مجھے روزی کمانے کے لیے چہرے پر مکے کھانے پڑتے ہیں، اس کے باوجود مجھے تم جیسی بہترین لڑکیاں ملتی ہیں، تمہیں بھی بہترین لڑکے ملیں گے، چہرے پر زخم کا نشان ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔بیا بینڈیس نے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی ائیرہوسٹس عامر خان سے ملاقات کی وجہ سے اس سے حسد کرتی تھی ، حملے میں میری آنکھ بھی ضائع ہو سکتی تھی جو خوش قسمتی سے بچ گئی تاہم اس زخم کے نشان کی وجہ سے میری زندگی برباد ہو چکی ہےاور اب میں کبھی کلب نہیں جا سکوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…