اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحیٰ کب ہو گی، یکم ستمبر یا 2 ستمبر؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں اگر مطلع صاف ہوا تو ذوالحجہ کا چاند 22 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے، اگر چاند 22 ستمبر کو نظر آ جاتا ہے تو عید یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک ہو گی، پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان
کی صدارت میں 22 اگست کو ہوگا، اس کے علاوہ زونل اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس بھی 22 اگست کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ہی منعقد ہوں گے تاکہ چاند کے متعلق شہادتیں حاصل کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ پشاور کی مسجد قاسم کے مفتی پوپلزئی کو بھی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ملک میں ایک ہی روز عید کی جا سکے۔