پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

زندگی میں جب بھی مشکل آئی تو میں نے کثرت سے کونسا ورد کیا؟ یونس خان کا اہم انکشاف!!

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز یونس خان کہتے ہیں کہ میچ کے دوران جب بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مجھے مشکل آتی تھی تب میں زیادہ سے زیادہ استغفار کا ورد کرتا تھا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یونس خان نے کہا کہ ویسے تو پورا قرآن ہی انسان کے لئے مشعل راہ ہے لیکن مشکل کے وقت استغفار کے ورد سے مجھے کافی مدد ملتی تھی۔شعیب جٹ کے ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ کرکٹ میچز کے دوران جن دنوں میں

روزے نہیں رکھ سکا کوشش کروں گا کہ اب ان کی قضا پوری کرلوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم میں رہتے ہوئے اذان دینا کوئی انوکھا کام نہیں تھا کیونکہ یہ کام ہر مسلمان کرسکتا ہے۔ایک سوال پر یونس خان نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہمیشہ سے خواہش رہی کہ رمضان میں اعتکاف کروں لیکن میچز کے باعث ایسا نہ کرسکا۔ یونس خان نے کہا کہ رمضان میں غریب اور مستحق افراد کو افطار کروانا اجر کا کام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…