پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستانیوں سے گِن گِن کر بدلے ‘‘ صبح صبح عوام پر بجلی گرا دی گئی

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس میٹر خرابی کے نام پر پی یو جی پاسنگ ان رجسٹر ڈ گیس کی مد میں کروڑوں روپے ماہانہ بلوں میں شامل کرکے ایک لاکھ صارفین کو بل جاری کر دیئے، صارفین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی پیشگی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ سوئی سدرن گیس کے جنرل منیجر کسٹمر سروس ڈاکٹر اعجاز احمد کے مطابق جنوری سے

جون2017 تک ایک لاکھ 8ہزار کے قریب صارفین کو “پی یو جی” بل جاری کیے جا چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ماہانہ پی یو جی بل میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی پیشگی نوٹس بھجوائے۔ ڈاکٹر اعجاز کے مطابق اگر کسی کسٹمر کا بل چار ماہ تک کم یا زیرو ریڈنگ ظاہر کرے تو اس میٹر کو چیک کرایا جاتا ہے اورخرابی کی صورت میں میٹر تبدیلی تک صارف کو (پی یو جی )بل جاری کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ اب تک چھیالیس ہزار میٹر تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ پچپن ہزار میٹر ز تبدیل کیے جانے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کے پاس میٹرز کا وافر اسٹاک موجود ہے تاہم ہزاروں صارفین کے گیس میٹر ایک ساتھ تبدیل کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے بغیر بتائے اضافی بل بھیجنا ظلم کے مترادف ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے پہلے ہی اوور بلنگ کی جارہی ہے اب سوئی گیس نے بھی اضافہ بل بھیجنا شروع کر دیئے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر میٹر میں خرابی ہے تو متعلقہ ادارہ مہینوں کیوں انتظار کرتاہے۔ صارفین نے اوگرا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اداروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے صارفین کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…