جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’نہ میک اپ ، نہ رنگ برنگے کپڑے ‘‘ سابق عالمی حسینہ اس حالت میں کہاں جا پہنچیں ؟ جس نے دیکھا دنگ رہ گیا

datetime 8  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اہل خانہ سمیت ہندو مذہب میں مقدس ندیوں کی اہمیت رکھنے والی گنگا، جمنا اور سروسوتی کا دورہ کیا۔ایشوریا رائے نے رواں برس مارچ میں چل بسنے والے اپنے والد کی راکھ کو گنگا، جمنا میں چھوڑنے کے لیے دورہ کیا۔اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر ابھیشک بچن، بیٹی ارادھیا بچن، بہن، بھائی اور والدہ بھی ساتھ تھیں۔

خیال رہے کہ دریائے جمنا کوہ ہمالیہ سے نکل کر بھارتی شہر الہ آباد میں دریائے گنگا سے جا ملتا ہے، جہاں ان سے دریائے سروسوتی بھی آملتا ہے۔الہ آباد شہر کو مقدس ندیوں کے سنگم کے شہر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ہندو مذہب میں مقدس درجہ رکھنے والی یہ ندیاں ہندوستان کی تین ریاستوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔کئی ہندو افراد اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی راکھ کو الہ آباد میں آکر ندیوں کے سنگم میں بہاتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایشوریا رائے بچن کے ساتھ آنے سے قبل کئی برس پہلے ابھیشک بچن اپنے والے امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی والدہ کی راکھ کو مقدس دریاؤں میں بہانے آئے تھے۔ایشوریا رائے اپنے والد کی راکھ بہانے کے وقت کافی اداس دکھائی دیں، جب کہ انہوں نے میک اپ اور رنگ برنگی کپڑے پہننے کے بجائے سفید کپڑوں کو ترجیح دی۔ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے، جب کہ دریاؤں کے سنگم والے علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…