پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

معطل اوپنر شاہ زیب حسن ای سی ایل سے نام نکلوانے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

datetime 31  جولائی  2017 |

لاہور ( آن لائن) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس یاور علی نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 7اگست کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ کے ذمہ دار آفیسر کو بھی طلب کر لیا کہ وہ کرکٹر کے خلاف تمام ریکارڈ پیش کریں

جس کی روشنی میں انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، عدالت کے روبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں گردانا جا سکتا اور نہ ہی اس کے خلاف قانون کے برعکس کوئی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماء پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کا نام کسی مقدمے میں شامل نہیں مگر نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے انگلینڈ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 7اگست کو جواب طلب کر لیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…