کراچی (نیوز ڈیسک)انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ فائنل کی تقریب میں شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔اتوار کے روز میلبرن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی اختتامتی تقریب کے دوران انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے ٹورنامنٹ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اسٹار کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔نکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن پھر حیران کن طور پر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔تقریب ختم ہوئی اور آسٹریلیا کا جشن شروع تاہم پاکستانی فینز نکولس کے رویہ پر شدید نالاں ہوئے اور ٹوئٹر پر نکولس سے وضاحت طلب کر ڈالی۔تین دن گزرنے کے بعد نکولس نے واضح کیا کے مصباح اور آفریدی کا ذکر نا ان کی غلطی نہیں، آفریدی کئی سالوں سے ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































