اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چودھری نثار وزیراعظم سے اختلافات بھی رکھتے ہیں لیکن اتنی اخلاقی جرات نہیں رکھتے کہ وزارت ہی چھوڑ دیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لاہور میں اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر وزیراعظم متاثرہ خاندانوں کے
پاس تو نہیں گئے البتہ غیر ملکی دورے پر ضرور چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد نواز شریف کا بیرون ملک دورے پر جانا اُن کی بے حسی کو بے نقاب اور پاکستانی عوام سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔سعید غنی نے چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی خبر گیری کے بجائے وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی وزیرداخلہ کے نخرے اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ چودھری نثارکو کون سے سرخاب کے پَر لگے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیراعلیٰ شہباز شریف قدموں میں گرے جا رہے ہیں ایسا کون سا راز چوہدری نثار کے سینے میں دفن ہے؟سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار میں تو اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ وزارت چھوڑ دیں جب کہ نوازشریف بھی چودھری نثارسے الگ نہیں ہوسکتے کیوں کہ یہ ایک دوسرے کی کمزوریوں سے واقف ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چودھری نثار وزیراعظم سے اختلافات بھی رکھتے ہیں لیکن اتنی اخلاقی جرات نہیں رکھتے کہ وزارت ہی چھوڑ دیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لاہور میں اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر وزیراعظم متاثرہ خاندانوں کے پاس تو نہیں گئے البتہ غیر ملکی دورے پر ضرور چلے گئے۔