منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی سیکورٹی فورسز نے باغیوں کی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ، 15حوثی باغی ہلاک

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی سیکورٹی فورسز نے باغیوں کی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی کاروائی کے دوران 15حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے مملکت کی سرحد میں دراندازی کرنے والے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے پاسداران کے ارکان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔حوثی ملیشیا کے جنگجو مملکت کے صوبے عسیر کے مقابل سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے میں داخل ہو گئی اور سعودی سرحد پر پہنچنے کی کوشش کی۔

اس کوشش کا مقصد اولین صفوں میں موجود عسکری نگرانی کے دستوں کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم سعودی فوج کے خصوصی گروپ نے 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد اس کوشش کو پسپا کر ڈالا۔ اس دوران ملیشیا کے ارکان کا محاصرہ کر کے انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ جنگجو مارے گئے جب کہ دیگر عناصر فرار ہو گئے۔ادھر ہفتے کی ہی رات جازان صوبے کے ضلع الطوال میں سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے راکٹ داغنے والے پیڈ کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی یمنی باغی ملیشیاں کی جانب سے سعودی ضلعے کی سمت راکٹ داغے جانے کے بعد کی گئی۔ علاوہ ازیں سعودی فوج کے توپ خانوں نے یمن کے علاقے حرض میں حوثی ملیشیا کے عناصر کے ایک مجمع کو گولہ باری کا نشانہ بنایا، یہ لوگ سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد کو پار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…