اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں حریف ٹیموں پر دھاک بٹھانے والے حسن علی کی غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بھی مقبولیت بڑھنے لگی ہے۔ نوجوان فاسٹ بائولر بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے جس کے لئے ان کا معاہدہ بی پی ایل فرنچائز کومیلا وکٹورینز سے ہوگیا ہے۔
یہ کسی بھی غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے حسن علی کا پہلا معاہدہ ہے۔ حسن علی نے لیگ سے معاہدہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کنٹریکٹ سے بے حد خوش ہیں اورلیگ میں بہترین کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ لینے پر حسن علی کا مخصوص اسٹائل شائقین کرکٹ میں بہت مقبول ہوا ہے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے تجربہ کار شعیب ملک، فہیم اشرف اورعمران خان جونیئر بھی کومیلا کی ٹیم میں شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں حریف ٹیموں پر دھاک بٹھانے والے حسن علی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک ہونگے۔چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ پانے والے پیسر کی خدمات کومیلا وکٹورینز نے حاصل کی ہیں۔ یاد رہے کہ فاسٹ بولر کی کسی بھی غیرملکی ٹوئنٹی20 لیگ میں یہ پہلی انٹری ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی کے بہترین بائولر اور کھلاڑی حسن علی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ کرلیا۔پاکستان کے نوجوان فاسٹ بائولر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے بہترین بائولر اور کھلاڑی کے ایوارڈز حاصل کئے ہیں اور پاکستان کو پہلی بار چیمپئنز کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔