جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’جو ہو رہا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے ‘‘

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف پر الزامات لگے مگر وہ جے آئی ٹی میں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، اگر وہ ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو ان کے ترجمانوں کو چیخ چیخ کر دفاع نہ کرنا پڑتا ۔

سرکاری وکلاءبھی سوچ رہے ہیں اوپر جا کر کیا جواب دینا ہے۔نوازشریف گزشتہ روز بھی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ میری لڑائی کرپشن کے خلاف ہے ، سب کا احتساب چاہتے ہیں اور اگر ایسا ہو گیا تو پاکستان کرپشن سے پاک ملک بن جائے گا ۔ ہمیں امید ہے عدالت سے قوم کو انصاف ملے گا ۔ مولانا سراج الحق نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ تاریخ کا منفرد واقع ہے اور سرکار خود ٹیمپرنگ کر رہی ہے ۔پاکستان میں حکمران خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔آج شریف خاندان کی باری ہے۔ اسلامی معاشرے میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت بھی چاہتی ہے سرکاری وکلاءکے دل میں جو ہے وہ بھی انکے سامنے آجائے تاکہ ان پر الزام نہ آئے کہ بولنے نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت نے بھی کہا تھا کہ جو ہو رہا ہے اللہ کی طر ف سے ہو رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…