بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی پاکستانی اسٹار کے نام کر دی

datetime 15  جولائی  2017 |

لارڈز (آئی این پی)انگلش آل راؤنڈر معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی سابق پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق کے نام کردی جو ان دنوں انگلش ٹیم کیساتھ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ معین علی نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔انہوں نے پہلے بیٹنگ میں مشکل وقت پر 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور پھر جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی پہلی اننگز میں 97 رنز کی برتری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

تاہم دوسری اننگز میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا اور جنوبی افریقہ کو 57 سال بعد بھی لارڈز کے تاریخی میدان پر ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل نہ کرنے دی۔شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ میں نے ثقلین مشتاق سے گفتگو کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، اس سے چیزیں بہت زیادہ واضح ہو گئیں اور میں یہ کارکردگی انہیں کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…