منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاناما جے آئی ٹی رپورٹ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ہلاکر رکھ دیا،کھربوں روپے ڈوب گئے

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہونے لگے کاروباری ہفتے کے دوسری روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 45000کی تاریخی حد سے بھی گرگیا، سرمایہ کاروں کے 4کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے

جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 21.30 فیصد کم جبکہ 92.64 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیرکو سپریم کورٹ میں پیش ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہونے لگے ہیں منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4فیصد سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ جے آئی ٹی کی جانب سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے اور وزیر اعظم سمیت ان کے اہل خانہ کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کے بعد سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص اونے پونے داموں فروخت کرنے کو ترجیح دی ۔ جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے ایک گھنٹے کے دوران 24 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے بیشتر کی ٹریڈنگ کم قیمت پر ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کے ایس ای 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر گیا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر مندی کا سلسلہ جاری رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 2153.23پوائنٹس کمی سے 44120.58پوائنٹس پر بندہوا ۔ مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،

جن میں سے صرف 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 340 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ منگل کو 18 کروڑ 51 لاکھ 67 ہزار 440 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو پیر کے مقابلے میں 5 کروڑ ایک لاکھ 29 ہزار 620 شیئرز کم ہے ۔ منگل کو مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت میں 4 کھرب 2 ارب 87کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار 860 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جو 94 کھرب 58 ارب 94 کروڑ 52 لاکھ 2388 روپے سے گھٹ کر 90 کھرب 56 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار 528 روپے ہو گئی ۔ منگل کو کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ۔ جس کے حصص کی قیمت 40 روپے اضافے سے 2340.00 روپے اور العباس شوگر کے حصص 8.90 روپے اضافے سے 204.90 روپے پر بند ہوئے ۔ نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 167.00 روپے کمی سے 3173.00 روپے جبکہ فلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت 143.26 روپے کمی سے 2721.94 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں ایک کروڑ 74 لاکھ 3 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 22 پیسے کمی سے 6.44 روپے اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 96 لاکھ 83 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 36پیسے کمی سے 35.84 روپے ہو گئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 1200.53 پوائنٹس کمی سے 22899.35 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 3950.04 پوائنٹس کمی 75330.31 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 1376.81 پوائنٹس کمی سے 30948.79 پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…