کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 29 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1213 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50200،
دس گرام سونے کی قیمت 42028 روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 720 روپے پر برقرار رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار سونے کے بجائے ڈالر کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سونے کی کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہوسکتا ہے۔