پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

انگلش کاؤنٹی میں میچ کے دوران خوفناک حادثہ

datetime 10  جولائی  2017 |

لندن(آن لائن)کرکٹ میچ کے دوران خوفناک حادثہ پیش آ گیا اور بلے باز کے بلے سے گولی جیسی رفتار سے نکلنے والی گیند سیدھی بالر کے سر سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ امپائر نے فورا امدادی عملے کو گرانڈ میں طلب کر لیا جبکہ میدان میں موجود تمام کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔انگلش کانٹی کے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں نوٹنگھم شائر آٹ لاز اور برمنگھم بیئرز کے درمیان میچ جاری تھا جب نوٹنگھم شائر آٹ

لاز کے بالر لیوک فلیچر کے سر پر گیند لگ گئی۔ یہ میچ سکائی سپورٹ پر براہ راست نشر کیا جا رہا تھا جس کے باعث لاکھوں افراد نے بالر کے سر پر گیند لگنے کے مناظر دیکھے۔28 سالہ بالر برمنگھم بیئرز کے 21 سالہ بلے باز سیم ہین کو بالنگ کروا رہے تھے جنہوں نے ان ہی کی جانب ایک زوردار شاٹ لگائی۔ حادثے کے وقت بالر اور بلے باز کے درمیان تقریبا 20 فٹ کا فاصلہ تھا اور لیوک فلیچر کو گولی کی رفتار سے آتی گیند سے بچنے کیلئے ذرا بھی وقت نہ مل سکا۔یہ ان کے سر میں جا لگی جس کے باعث وہ گرانڈ میں ڈھیر ہو گئے جس پر امپائر اور کھلاڑیوں نے فورا میڈیکل عملہ کو طلب کر لیا جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی شدید صدمے سے دوچار نظر آئے۔ لیوک فلیچر کو جب گرانڈ میں طبی امداد دی جا رہی تھی تو انگلش کھلاڑی سمت پٹیل سمیت تمام کرکٹرز اپنے آنسوں پر قابو نہ رکھ سکے۔بلے باز سیم ہین بھی اس حادثے کے باعث صدمے میں نظر آئے جس پر دیگر کھلاڑیوں نے انہیں سنبھالا دیا۔ لیوک فلیچر کو میڈیکل عملہ گرانڈ سے باہر لے گیا۔ خوش قسمتی سے وہ اس قدر رفتار سے گیند لگنے کے باوجود چلنے کے قابل تھے ، انہیں قریب ہی واقع کوئین الزبتھ

ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد ہی ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…