پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

فکسنگ تنازعے کے بعد ناصر جمشید کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا،اہلیہ کے ساتھ بھی تنازعہ کھڑاہوگیا،افسوسناک انکشافات

datetime 6  جولائی  2017 |

لندن(ماین این آئی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سمارا کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ٗ معطل کرکٹر کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دلبرداشتہ ٹویٹ بھی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار ناصر جمشید کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہی ہونے لگا

اسپاٹ فکسنگ کیس منظرعام پر آنے کے بعد ڈاکٹر سمارا نے اپنے شوہر کا ہر سطح پر دفاع کیا تھا تاہم اب انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ خود کو قصور وار نہ ٹھہرا کر مضبوط ہو جاؤں، تعلقات ختم ہو جاتے ہیں لیکن زندگی چلتی رہنی چاہئے‘‘اس سے قبل ڈاکٹر سمارا نے ایک اور جذباتی ٹویٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مضبوط اور خود مختار عورت کے اندر ایک چھوٹی شکستہ لڑکی ہوتی ہے جو یہ سیکھ چکی ہوتی ہے کہ کس طرح دوبارہ اٹھنا ہے اور کسی پر بھی انحصار نہیں کرنا‘‘واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا جبکہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کرکٹر کو ضمانت پر رہا کر کے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ ناصر جمشید نے پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ٹریبونل پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…