لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی طلاق سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا نا جانے میڈیا کو اس طرح کی خبریں کہاں سے ملتی ہیں۔واضح رہے اس سے پہلے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی طلاق ہو گئی ہے
اور ان کی جانب سے ایک ٹویٹ پہلے بھی کیا گیا تھا جس کو بنیاد بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا ’’اب وقت آ گیا ہے کہ خود کو قصور وار نہ ٹھہرا کر مضبوط ہو جاؤں۔ تعلقات ختم ہو جاتے ہیں لیکن زندگی چلتی رہنی چاہئئے‘‘ ڈاکٹر سمارا نے ایک اور جذباتی ٹویٹ بھی پوسٹ کیا تھا کہ ہر مضبوط اور خود مختار عورت کے اندر ایک چھوٹی شکستہ لڑکی ہوتی ہے جو یہ سیکھ چکی ہوتی ہے کہ کس طرح دوبارہ اٹھنا ہے اور کسی پر بھی انحصار نہیں کرنا,یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا تھا جب کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے کرکٹر کو ضمانت پر رہا کر کے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ ناصر جمشید نے پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ٹریبونل پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Not sure where the media has got that I and Nasir have divorced.. but that is false news..
— Dr Samara Afzal (@SamaraAfzal) July 5, 2017
Time to stop feeling sorry for myself.. and be strong .. relationships break down but life must go on..
— Dr Samara Afzal (@SamaraAfzal) July 5, 2017
So true… pic.twitter.com/B7uVEkcGDk
— Dr Samara Afzal (@SamaraAfzal) July 5, 2017