منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟سرفرازاحمد یا اظہرعلی؟حتمی فیصلہ ہوگیا

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا اور 19جولائی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں انہیں یہ منصب سونپ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام کے ساتھ سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن بورڈ نے ابھی تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تھا۔ویسے تو سرفراز احمد کو ہی قیادت سونپے جانے کا امکان تھا لیکن چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی نے ان کی تقرری پر مہر ثبت کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اراکین 19جولائی کو ملاقات کریں گے جو ممکنہ طور پر موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر سربراہی آخری اجلاس ہو گا۔اگست میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مدت کے اختتام سے قبل ہی سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا جائے گا۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی پہلے ہی واضھ الفاظ میں بتا چکے ہیں کہ سرفراز ہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے اور سابق عظیم کھلاڑی بھی انہیں ہی کپتان بنانے کے حامی ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…