پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی وطن واپس پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر زبردست صورتحال

datetime 25  جون‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )چمپئنز ٹرافی کے فاتح سکواڈ کے اہم رکن اظہر علی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ،لاہور ائیر پورٹ آمد پر شائقین کرکٹ ، اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ تفصیلا ت کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اوپنر اظہر علی اتوار کی علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد تمام کھلاری ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید تھے۔ چیمپئنز ٹرافی پورے پاکستان کی جیت ہے، ہمیں اپنی کامیابی کو بھرپور طریقے سے منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کہاہے کہ چیمپیئنزٹرافی میں فتح سب لڑکوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور روایتی حریف کے خلاف کامیابی سے خوشی دوبالا ہو گئی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں شکست پر مایوسی ضرور تھی مگر ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کا مورال بلند کیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پاکستان نے ردھم حاصل کیا اور اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنقید کے بعد دبا ہوتا ہے کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھانی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…