جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سرفرازنے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے دنیا بھر میں کس مقبول ترین بھارتی شخصیت کا ریکارڈ توڑ دیا؟

datetime 23  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی فائنل کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ سوشل میڈیا پر شہرت میں شاہ رخ خان کو بھی پچھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم

کے کپتان سرفراز احمد کے چرچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ پاکستانی کپتان نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی شکست دیدی ہے۔چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے کو دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد نے دیکھا جو کہ خود ایک ریکارڈ ہے۔ پاک بھارت میچ دیکھنے والے سربراہان مملکت میں ترک صدر رجب طیب اردوان ، پاکستانی وزیراعظم نواز شریف، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ، بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد شامل ہیں۔پاکستان اور مسلم ممالک میں ہر دلعزیز ترک صدر رجب طیب اردوان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترک صدر اپنے سٹاف کے ہمراہ پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست پر سوگ کی فضا برقرار ہے اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھروں اور اہلخانہ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے سٹاف کے ہمراہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…